موجودہ مسند نشین، حضرت پیر شمیم صابر صابری صاحب کی سرپرستی میں، صابری دربار کلس شریف کے لنگرخانہ کو کشادہ اور وسیع و عریض بنایا گیا، تاکہ صابری سنگتیں باعزت انداز میں شامل ہو کر لنگر تناول کر سکیں۔ یہ کشادگی نہ صرف سہولت کے لیے ہے بلکہ دربار کی خدمت، محبتِ سنگت اور فیض کے پیغام کو ہر دل تک پہنچانے کا عملی اظہار بھی ہے، جہاں ہر حاضرین کو برابری اور عزت کے ساتھ لنگر میں حصہ لینے کا موقع ملتا ہے۔
"خدمتِ خلق ہی اصل عبادت ہے۔ اللہ کے بندوں کی خدمت کرنا اللہ کی رضا حاصل کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔"
دور دراز سے آنے والے زائرین کے لیے مہمان خانہ میں موجودہ مسند نشین، حضرت پیر شمیم صابر صابری صاحب کی دوراندیش قیادت میں، دربار شریف کے پچھلے حصے میں مہمان خانوں کی باقاعدہ ازسرِنو توسیع و تعمیر کی گئی اور قیامِ شب کا مؤثر انتظام کیا گیا۔ اس نیک کاوش کا مقصد یہ ہے کہ دور دراز علاقوں سے آنے والی صابری سنگتیں اور زائرینِ دربار اطمینان، سکون اور باعزت ماحول میں قیام کر سکیں۔ مہمان نوازی، خدمتِ خلق اور عشقِ زائرین کی ایک روشن اور عملی مثال ہے، جہاں ہر آنے والے کو اپنائیت اور احترام کے ساتھ خوش آمدید کہا جاتا ہے۔
گاڑیوں کے لیے محفوظ پارکنگ کی سہولت موجود ہے۔
نماز کے لیے وضو خانہ کی سہولت موجود ہے۔
دربار شریف میں جامع مسجد موجود ہے۔